''ملک کے سب سے بڑے صوبے کے سربراہ سازشیوں کی قید میں ہیں''

7 Apr, 2019 | 02:07 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پیپلز پارٹی پنجاب نے پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کو وزیراعلی کی بازیابی کی تحریک چلانے کا مشورہ دیدیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نےکہا ہے پی ٹی آئی وزیراعلی کی بازیابی کی تحریک چلائے ہم ساتھ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نےالزام عائد کیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے سربراہ سازشیوں کی قید میں ہیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے۔ پارلیمانی لیڈرحسن مرتضی نےکہا ہےکہ عمران خان کے سہولت کاروں نے وزیراعلی کو بندی بنا رکھا ہے، وزیراعلی کو قید کر کے صوبے کے مالی وسائل پر وفاقی حکومت نے قبضہ کر لیا ہے۔

 وزیراعلی کو گھومنے پھرنے کی آزادی ہے نہ  کار سرکار چلانے کی اجازت، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کو پنجاب اسمبلی تک آنے نہیں دیا جاتا، وزیر اعلی کو صرف عمران خان کی لاہورآمد پر کچھ دیر کیلئے پیرول پررہا کیا جاتا ہے۔  پیپلزپارٹی نےالزام عائد کیا ہے کہ عثمان بزدارکو صوبے کے دورے پر جانے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی، پی ٹی آئی پنجاب پارلیمانی پارٹی کو وزیراعلی کی بازیابی کی تحریک چلانی چاہئے۔

مزیدخبریں