حلقے میں تنظیم سازی کو جلد مکمل کریں گے: سیف الملوک کھوکھر

7 Apr, 2019 | 12:56 PM

Shazia Bashir

سٹی42: رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کی جوہر ٹاون میں لیگی کارکنان سے میٹنگ، کہتے ہیں کہ این اے ایک سو پینتیس میں مخلص کارکنان کو پارٹی عہدے دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این اے ایک اس پینتیس میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کےسلسلے میں کارکنان سے میٹنگ کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ حلقے میں تنظیم سازی کو جلد مکمل کریں گے۔ سینئرکارکنان کی مشاورت سے تنظیم سازی کر رہے ہیں اور پارٹی کے لئے قربانی دینے والے کارکنان کوپارٹی عہدے دیں گے۔

اس موقع پر میاں اشفاق احمد، فیصل اشرف لبنی، عذرا اسحاق، فرزانہ نعیم اور مسز روبینہ سمیت دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں