وکلاء کا وارڈن پر مبینہ تشدد، وردی پھاڑ دی

7 Apr, 2019 | 11:51 AM

Sughra Afzal

(عابد چودھری) سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزی پر روکنے سے وکلاء آپے سے باہر ہوگئے، ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

جیل روڈ کے قریب بغیر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون استعمال کرنے پر ٹریفک وارڈنز نے کار سوار وکلاء کو روکا تو وہ آپے سے باہر ہوگئے، وکلاء نے ٹریفک اسسٹنٹ رمضان کی وردی پھاڑ دی اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، وکلاء نے سینئر وارڈن نعیم کا موبائل فون بھی توڑ دیا۔

 واقعے پر سی ٹی او ملک لیاقت نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا حکم دیا تو وارڈنز نے تشدد کرنے والے وکلاء کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست تھانہ غالب مارکیٹ میں دی جس کے بعد پولیس نے وکلا ء کو گرفتار کرلیا۔

 سی ٹی او کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزیدخبریں