جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ سگنل فری منصوبے پر کام شروع، 24 کروڑ لاگت آئیگی

7 Apr, 2019 | 11:12 AM

Sughra Afzal

(درنایاب) ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے خیابان فردوسی مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کو سگنل فری کوریڈور بنانے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان خیابان فردوسی مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کو سگنل فری کوریڈور بنانے کے منصوبے کا افتتاح کردیا، اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ 24 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، منصوبے کے تحت شوق چوک مولانا شوکت علی روڈ سے شوکت خانم ہسپتال چوک تک 3.7 کلو میٹر طویل خیابان فردوسی پر 4 یو ٹرن بنائے جائیں گے، تین مقامات پر ڈبل یو ٹرن جبکہ ایک جگہ سنگل یوٹرن بنایا جائے گا، اس کے علاوہ اللہ ہو چوک میں واقع گول چکر کی ری ماڈلنگ بھی کی جائےگی۔

سنگل یوٹرن اللہ ہو گول چکر جبکہ ڈبل یو ٹرنز جگاور چوک، ایل ڈی اے آفس اور ٹوپاز میرج ہال کے قریب بنائے جائیں گے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ ظریف اقبال ستی بھی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ تھے، ڈائریکٹر انجینئرنگ اقرار حسین اور دیگرمتعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں