(مظہر عباس) سٹی 42 کے چیف رپورٹر اسد ساہی کو ہم سے بچھڑے 4 سال بیت گئے، مرحوم کے ایصال و ثواب کیلئے سٹی 42 کے دفتر ٹاؤن شپ میں قرآن خوانی اور نیاز کا اہتمام کیا گیا، قرآن خوانی کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
چیف رپورٹر سٹی 42 اسد ساہی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے منعقد قرآن خوانی کی تقریب میں ایم پی اے مسلم لیگ (ن) چودھری شہباز، غزالی سلیم بٹ، صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چودھری، لیگی رہنما طلحہ برکی، نائب صدر کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، ایم پی اے ندیم بارا، چودھری نواز، چودھری رضوان، بلال میر، حافظ عبدالرحمان، علامہ مشتاق حسین جعفری، ذکر اللہ مجاہد، اے ڈی کاشف، عابد میر، سلمان بلوچ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتیاق اےخان، سینئر لیگل ایڈوائزر پنجاب یونیورسٹی ملک اویس خالد، سینئررہنما مسلم ن لیگ میاں جاوید لطیف، ایم پی اے رانا مبشر اقبال، خواجہ عمران نذیر، غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز احمد، مرزا جاوید، میاں رؤف، سیف الملوک کھوکھر، طلحہٰ بھٹی، شاہ زیب، راؤ شہاب الدین، رمضان صدیق بھٹی، ملک فرقان غیاث سمیت ایس ایس پی رانا ایاز سلیم، سی ٹی او ملک لیاقت اور سابق سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری نے شرکت کی۔
صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری، نائب صدر لاہور بار کبیر چودھری، فنانس سیکرٹری انصرجمیل گجر، سابق ممبر پنجاب بار غلام مرتضیٰ، سابق صدر ہائیکورٹ بار شفقت چوہان، سابق صدر ہائیکورٹ رانا ضیاء عبدالرحمان، ممبر پاکستان بار کونسل مقصود بٹر، سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد حنیف کٹھانہ، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی ہائیکورٹ بار حسیب اللہ خان، سابق نائب صدر ہائیکورٹ بارمیاں محمد جہانگیر، سید مصطفیٰ نقوی اور سید مرتضیٰ نقوی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، شرکاء نے مرحوم اسد ساہی کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا میں حصہ لیا۔