ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیلانی پارک میں جشن بہاراں کا میلہ سج گیا

جیلانی پارک میں جشن بہاراں کا میلہ سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) جیلانی پارک میں رنگ لاہور جشن بہاراں میلے کا آغاز ہوگیا، پہلے روز شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، کھابوں اور میوزیکل کنسرٹ نے ہفتے کی شام کو مزید سہانا بنا دیا۔

پی ایچ اے کی جانب سے جیلانی پارک میں بسلسلہ جشن بہاراں میلہ سجا دیا گیا ہے، میلے میں لاہوریوں کے لیے روائتی کھانوں کے اسٹالز کے ساتھ میوزک کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔

میلے میں باربی کیو، گول گپے، برگر، مکئی کی روٹی اور ساگ سمیت دیگر کھابوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ شاپنگ کی شوقین خواتین کے لیے ہینڈی کرافٹس بھی موجود ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم کی دلفریبی نے میلے کا حسن مزید دوبالا کردیا ہے، ایسے تفریحی پروگرام ذہنی و جسمانی سکون کا باعث ہیں۔

جشن بہاراں میلہ میں نوجوان گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آوازوں سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا، میلہ 14 اپریل تک جاری رہے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer