جاتی امرا: ن لیگ کے بڑوں کی اہم بیٹھک ہوئی

7 Apr, 2018 | 09:03 PM

رانا جبران
Read more!

علی اکبر: مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس چار گھنٹے تک جاری رہا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تمام پہلوئوں سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کے نگران سیٹ اپ کے قیام کے سلسلہ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے ہونے والے رابطوں بارے بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: اب لاہور شہر میں ٹریفک جام نہیں ہوگی، سٹی ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام

اس موقع پر نواز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم اپنی کارکردگی پر مطمئن ہیں اور انشا اللہ آئند ہ عام انتخابات میں عوام اپنا وزن مسلم لیگ (ن) کے پلڑے میں ڈالیں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: مال روڈ پراب کوئی دھرنا نہیں ہوگا، محکمہ داخلہ نے حکم جاری کردیا

قبل ازیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا جاتی امراء رائے ونڈ آمد پرمسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے استقبال کیا اور بعد ازاں دونوں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔

پڑھنا مت بھولیں: دم توڑتی ریلوے کو قدموں پر لاکھڑا کیا ہے: وزیرریلوے

جاتی امراء رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق ، احسن اقبال ،حمزہ شہباز ،سینیٹر پرویز رشید، وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان،مفتاح اسماعیل، سابق وزیر قانون زاہد حامداور چیف سیکرٹری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی.

یہ بھی دیکھیں: 

مزیدخبریں