دم توڑتی ریلوے کو قدموں پر لاکھڑا کیا ہے: وزیرریلوے

7 Apr, 2018 | 08:22 PM

رانا جبران
Read more!

سالک نواز: پاک ریلویز کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ محض ایک آڈٹ رپورٹ نہیں ہو سکتی، معزز عدالت کو محکمے کی 5 سالہ کارکردگی سے متعلق خود بریف کرنے کے لئے تیار ہوں۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو اقربا پروری اور کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ہماری ٹیم نے دن رات کام کیا اور دم توڑتی ریلوے کو دوبارہ قدموں پر لا کھڑا کیا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:https://www.city42.tv/07-Apr-2018/10616

ہم جلسوں میں قوم کو سچ بتاتے ہیں اور کبھی نہیں کہا کہ ریلوے منافع میں ہے۔ جبکہ 18 ارب روپے کمانے والا محکمہ اب 50 ارب روپے کما رہا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کارکردگی بارے عدالتی ریمارکس سے دلی دکھ ہوا ہے۔ جبکہ معزز عدالت کو پانچ سالہ کارکردگی پر خود بریف کرنے کے لئے ہر وقت حاضرہوں اوراچھی کارکردگی پر شاباش کی بجائے ڈانٹا جائے تو اس سے دل ٹُوٹتے ہیں۔

مزیدخبریں