عمراسلم: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سےکوریا سفیر مسٹرکاک سن کیو کی ملاقات، کورین سفیرکا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام کےساتھ ہمدردی کاجذبہ رکھتےہیں اوربین الاقوامی برادری کومسئلہ کشمیرپراپنی مزید توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ماڈل ٹائون میں کوریا کےسفیرسے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کوریا نے اپنی قیادت کے ویثرن کے تحت قلیل عرصےمیں تیزی سے ترقی کی ہےاور کوریا کی ترقی ہمارے لیے رول ماڈل ہے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: اب لاہور شہر میں ٹریفک جام نہیں ہوگی، سٹی ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام
انھوں نےکہا کہ کوریا کی کئی کمپنیاں پنجاب میں کام کررہی ہیں اور پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیےبہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اورکوریا کےسرمایہ کاروں کومختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پرہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: مال روڈ پراب کوئی دھرنا نہیں ہوگا، محکمہ داخلہ نے حکم جاری کردیا
میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کوریا کے ساتھ معاشی تجارتی اوراقتصادی تعلقات کو پائیدار بنیادوں پرفروغ دینا چاہتے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےکورین سفیرکو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد اوران کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔