اب لاہور شہر میں ٹریفک جام نہیں ہوگی، سٹی ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام

7 Apr, 2018 | 07:43 PM

رانا جبران
Read more!

عیشہ خان: سٹی ٹریفک پولیس کا غلط پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدام، نجی کمپنی سے معاہدہ کرکے 25 نئے لفٹرز کرائے پر لے لئے۔ ٹریفک پولیس لفٹرز کے کرایوں کی مد میں ماہانہ 45 لاکھ روپے ادا کرے گی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق غلط پارکنگ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت 25 نئے لفٹرز کرائے پر لیے گئے ہیں۔

 ایک لفٹر کا یومیہ کرایہ 6 ہزار روپے مختص کیا گیا ہے جبکہ 25 لفتڑز کے ماہانہ کرایوں کی مد میں ٹریفک پولیس 45 لاکھ روپے ادا کرے گی۔ لفٹر کی مرمت اور فیول کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔ جبکہ ہر لفٹر کے ساتھ چالان کرنے کیلئے ایک وارڈن کو تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:مال روڈ پراب کوئی دھرنا نہیں ہوگا، محکمہ داخلہ نے حکم جاری کردیا

 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت 5 سال کے بعد لفٹرز سٹی ٹریفک پولیس کی ملکیت ہو ں گے۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پارکنگ کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں