مال روڈ پراب کوئی دھرنا نہیں ہوگا، محکمہ داخلہ نے حکم جاری کردیا

7 Apr, 2018 | 07:21 PM

رانا جبران
Read more!

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے مال روڈ لاہورکو ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا، جلسے، ریلی اور دھرنے پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ساتھ اب مال روڈ کو ریڈ زون بھی قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: دل کے مریضوں کیلئے اچھی خبر، جنرل ہسپتال میں کارڈیک بلاک بنانے کا فیصلہ

 پولیس اور دیگر اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ مال روڈ پر ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ سڑک بلاک کر نے والوں کو فوری گرفتار کیا جائےاور ان کے خلاف مقدمات درج کیےجائیں۔

 نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ حساس اداروں کی جانب سے مسلسل سیکورٹی خطرات کی وارننگز موصول ہو رہی ہیں۔ مال روڈ پرپنجاب اسمبلی، لاہور ہائی کورٹ، واپڈا ہاوس، ایوان وزیر اعلی دفاتر، جی پی او ، ٹیلی فون ایکسچینج کی عمارات ہیں۔

مزیدخبریں