دل کے مریضوں کیلئے اچھی خبر، جنرل ہسپتال میں کارڈیک بلاک بنانے کا فیصلہ

7 Apr, 2018 | 07:00 PM

رانا جبران

زاہد چوہدری: دل کے مریضوں کی سُنی گئی، جنرل ہسپتال میں جدید طبی سہولتوں کے حامل کارڈیک بلاک کی تعمیر کا فیصلہ، کارڈیک سرجری، اور اینجیوپلاسٹی کی سہولت کے حامل بلاک پر ایک ارب لاگت آئے گی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال میں دل کی بیماریوں کے علاج کی فراہمی کیلئے کارڈیک بلاک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ہسپتال کے فیز ٹو کی عمارت پر مزید تین فلورز کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے آرکیٹیکچر کی جانب سے ڈیزائن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

  جنرل ہسپتال میں کارڈیک بلاک میں کارڈیالوجی وارڈز 70 بستروں پر مشتمل ہوگا۔ جس میں اینجیوگرافی سمیت تمام جدید تشخیصی سہولتیں اور سی سی یو شامل ہوگا۔ بلاک میں 50 بستروں پر مشتمل کارڈیک سرجری وارڈ ہوگا۔ جس سے متصل دو جدید آپریشن تھیٹرز اور آئی سی یو بھی بنے گا۔

کارڈیک بلاک کے منصوبے کو آئندہ مالی سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دل کے امراض کا علاج بھی ہسپتال میں فراہم کیا جاسکے۔ اس منصوبے پر مجموعی طور پر ایک ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔

مزیدخبریں