(جنید ریاض) پیک نے پانچویں اور آٹھویں کے پیپروں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری کر دیا، ری چیکنگ کیلئے 21 اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جاسکیں گی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔تحریک لبیک یارسول اللہ نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی
سٹی 42 کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے صوبہ بھر میں ہونے والے پانچویں اور آٹھویں کے پیپروں کیلئے ری چیکنگ کا شیڈول جاری کردیا۔ پیپر کی ری چیکنگ کیلئے 50 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ ری چیکنگ کیلئے 21 اپریل تک درخواستیں سی ای او آفس میں جمع کرائی جاسکیں گی۔ری چیکنگ 29 اپریل تک مکمل کی جائے گی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔ گرمی آتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن پھر بے قابو
ذرائع کے مطابق پیپروں کی ری چیکنگ کے بعد نئی فہرست 7 مئی تک جاری کی جائے گی جبکہ بچوں کو نئے رزلٹ کارڈ مئی کے آخر تک جاری کیے جائیں گے۔