ڈاکووں  نے پولیس اہلکار  کو لوٹ لیا 

6 Sep, 2024 | 11:32 PM

 عابد چوہدری : شہریوں کی جان،عزت اور مال کےمحافظ پولیس والےخود بھی ڈاکوئوں سے غیرمحفوظ ہیں ۔ ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔ واردات کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔

تین ڈاکو جوہرٹاون میں پولیس اہلکارکوگھرکی دہلیزپرلوٹ کربھاگ گئے ہیں۔ منظرعام پر آنیوالی فوٹیج میں پولیس اہلکار عمر سے تین ڈاکوؤں کو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

  پولیس اہلکار گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تھا۔ پولیس اہلکار عمر کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ پیٹی بھائی کولوٹنے والے ملزمان بھی پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔

مزیدخبریں