طیب سیف :وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مداخلت کے بعد جلسے کی جگہ تبدیل کردی گئی ۔
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد انتظامیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ جلسہ گاہ کی جگہ پر موجود فیصل امین کو علی امین نے جگہ کی تبدیلی سے آگاہ کیا۔فیصل امین اور بلال اعجاز نے جلسہ گاہ سے سامان سمیٹنے کا حکم دے دیا ۔جلسہ اب مویشی منڈی کے پاس گراونڈ میں جی ٹی روڈ کے قریب ہو گا ۔پولیس کی بھاری نفری سنگجانی جلسہ گاہ پہنچ گئی ۔مویشی منڈی سنگجانی اسلام آباد کے مقام پر جلسے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد جلسہ گاہ پہنچ گئی ۔سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا جلسہ گاہ پہنچ گئے ۔ممبر اسمبلی زین قریشی شیخ اور وقاص اکرم جلسہ گاہ پہنچ گئے