بھارت میں قید 14 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

6 Sep, 2024 | 08:48 PM

انور عباس : بھارت میں قید 9 پاکستانی سویلین قیدی اور 5 ماہی گیر  وطن واپس پہنچ گئے ۔ 

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق آج 9 پاکستانی سویلین قیدی وطن واپس پہنچ گئے, بھارت میں قید دیگر 5 ماہی گیروں کو بھی وطن واپس لایا گیا۔ بھارت میں قید ان پاکستانیوں کو اٹاری- واہگہ سرحد کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ۔ بھارت میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوشیشیں جاری رہیں گی ۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی ۔ 

مزیدخبریں