عوام کیلئے بری خبر ،بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

6 Sep, 2024 | 08:41 PM

اویس کیانی :  نیپرا اتھارٹی نے مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر،اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔سال24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی۔

اس طرح ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82 روپے کا اضافہ ہو گا۔فیصلے پر اطلاق کیلیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا

مزیدخبریں