محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی

6 Sep, 2024 | 08:04 PM

اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی رہائش گاہ آمد ، محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی والدہ اور بھائیوں سے ملاقات کی ۔ 

وزیرداخلہ نے شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی والدہ اور بھائیوں عبدالحنان، عبدالمتین  سے یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی لازوال قربانی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ 

محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی۔ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی والدہ اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی بلند حوصلہ والدہ کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ شہدائے وطن قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ 

شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا اللہ تعالٰی کی امانت تھا اور اللہ کی رضا پر ہم راضی ہیں۔  شہید بیٹے عبدالمعید کی کمی محسوس ہوتی ہے ۔ اللہ تعالٰی خالق و مالک ہے اور میرا بہادر بیٹا اللہ کی حفاظت میں چلا گیا ہے۔ میرے بیٹے عبدالمعید نے شہادت کا بلند رتبہ پایا اور اللہ تعالٰی نے اسے بہت عزت دی۔

واضح رہے کہ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید نے  دسمبر 2017 میں شمالی وزیرستان میں  جام شہادت نوش کیا ۔ 

مزیدخبریں