ڈینگی وائرس کے مزید متاثرین ہسپتالوں میں داخل ہو گئے

6 Sep, 2024 | 08:00 PM

زاہد چوہدری : شہر میں مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے سے چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی  وائرس سے متاثر ہونے والے  2نئے مریض بخار کی حالت میں ہسپتالوں میں داخل کئے گئے۔ 

 پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے مریضوں کے سرکاری اعدادو شمار جاری کردیئے ۔ صوبے بھر میں چوبیس گھنٹوں کےد وران ڈینگی بخار کے 15 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔ لاہور میں ڈینگی بخار کے 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ راولپنڈی میں 10 ، بہاولپور ، لودھراں اور حافظ آباد میں ڈینگی بخار کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ۔

ڈینگی کے لاروا کی تلاش، سو افراد پر مقدمے

بسام سلطان:  لاہور کے  1996 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ۔  ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ افراد کیخلاف 100 مقدمات درج کروادیےگئے۔شہر بھر میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔

 ڈی سی لاہور موسیٰ رضا کے مطابق ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 5لاکھ 79ہزار436 کنٹینرز کو چیک کیاہے۔اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم نے یو سی 137 فرید کالونی میں ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی چیک کی ۔ 3 مقامات سےڈینگی لاروا برآمدہونےپر فوری تلف کرواکے سپرے بھی کروایا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی 146 اور 148 میں ڈینگی ٹیموں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔  اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابرنے یو سی 72 مزنگ میں ڈینگی ٹیموں کی چیکنگ کی ۔ 2 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمدہوا، موقع پر تلف کرواکے ڈینگی سپرے کروایا گیا

مزیدخبریں