ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور یونیورسٹی کے بانی  ایم اے روف انتقال کرگئے ، نماز جناز ہ  ادا 

لاہور یونیورسٹی کے بانی  ایم اے روف انتقال کرگئے ، نماز جناز ہ  ادا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسین ساجد:   لاہوریونیورسٹی  کے بانی اینڈ پیٹرن انچیف ایم اے رؤف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ گراؤنڈ یونیورسٹی آف لاہور رائیونڈ روڈبھوبتیاں چوک پرادا کی گئی۔

ایم اے رؤف کی تدفین یونیورسٹی آف لاہور کے احاطے میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایم اے رؤف کے صاحبزادے اویس رؤف اور عزیر رؤف ،میاں عامر محمود، ایرانی قونصل جنرل، سابق گورنر پنجاب چودھری محمدسرور ،فرید پراچہ، سہیل افضل چوہدری، قیصر شریف ،سینئر تجزیہ کار عبدالحفیظ نیازی،مجیب الرحمٰن شامی ،غزالی سلیم بٹ، خواجہ عمران نذیر، رمضان صدیق بھٹی ،ایم پی اے میاں عمران، رانا راشد منہاس ،ملک سیف الملوک کھوکھر نے  شرکت کی ۔ 
سینئر صحافی عمران یعقوب، ٹی وی اینکر محسن بھٹی، سابق وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم،رانا مشہودا حمد ، ڈاکٹر زاہد پرویز ،ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی ،سابق وزیر تعلیم عمران مسعود، ڈاکٹر خالد رانجھا، امیر العظیم، شہباز کھوکھر ، فیصل کھوکھر، چو دھری عبدالرحمٰن، اختر رسول ، وفاقی محتسب ڈاکٹر آصف جاہ، فہیم ٹھاکر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی
مرحوم ایم اے رؤف کی نماز جنازہ ان کے بھانجے محمد مظفر نے پڑھائی ۔