سٹی 42: سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ متحرک ہوگئے ۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کا اجلاس 14ستمبرکو طلب کر لیا،
ذرائع کے مطابق اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا، اجلاس کی صدارت پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کرینگے،اجلاس میں پارٹی کی یونین کونسل کی سطح کر نئی تنظیم سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا،اجلاس میں صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کی تشکیل اور آئندہ بلدیاتی انتخابات بارے بھی مشاورت کی جائے گی، پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح کے صدور و جنرل سیکرٹریز کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے،
:ذرائع کے مطابق پارٹی عہدیداروں کو نئے بلدیاتی نظام بارے تجاویز ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی ۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے