عابد چوہدری : شوہر کو نازیبا ویڈیو بھیجنے پر بیوی نےاپنی سہیلی کو گولی مار دی۔پیٹ میں گولی لگنےسے خاتون کی حالت تشویشناک ہے ۔اسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
لٹن روڈ تھانے کی حدود میں مریم نام کی ایک خاتون نے اپنی دوست امیرفاطمہ کو گاڑی میں بٹھاکراس پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق ملزمہ کو شک تھا کہ امیر فاطمہ نے اس کے شوہر کو نازیبا ویڈیوز بھیجیں۔امیر فاطمہ کو پیٹ میں گولی لگی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس نے ملزمہ کو فرار ہوتےہوئے پکڑ لیا۔پولیس کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرکے تفتیش کی جارہی ہے
شوہر کو ویڈیو بھیجنے پر بیوی نے سہیلی پر گولی چلا دی
6 Sep, 2024 | 07:00 PM