جاوید اقبال : ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے پر مزید 12 اہلکار معطل کردیے گئے ۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پرایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید 12 ٹک ٹاکرز پولیس اہلکار معطل کردئیے ۔ معطل کیے جانے والوں میں تین لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔ معطل کیے جانے والے اہلکاروں کے ایس ایس پیز کو ان کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کے احکامات دیے گئے ہیں
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی چھ اہلکاروں کو معطل کیا تھا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں کی تعداد18 ہوگئی ہے ۔