اسرار خان : وحدت کالونی پولیس نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔
ایس ایچ او انصر نواز کنگرہ کا کہنا ہے کہ ملزم حیدر نے ماڈل بازار وحدت کالونی کے قریب واردات کی جھوٹی اطلاع دی، لوکل کیمرہ جات چیک کئے، سوال جواب کرنے پر ملزم چکمہ نہ دے سکا، ملزم نے کمپنی کی رقم خورد برد کرنے کے لئے جھوٹی کال چلائی، گرفتار ملزم سے رقم برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس نے کمپنی کو رقم واپس کردی۔ کمپنی نے رقم واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔
ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او وحدت کالونی سمیت پولیس ٹیم کو شاباشی دی ۔