ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی کرنسی؛ خاتون ڈیزائنرز کے بنائے ہوئےکرنسی نوٹ ڈیزائن سیلیکٹ

State Bank of Pakistan, New Crunch notes design, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سٹیٹ بینک  آف پاکستان نے 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک نئے نوٹوں کے  ڈیزائنوں میں سے کچھ کو مزید غور کے لئے منتخب کر لیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ منتخب کئے گئے زیادہ کرنسی نوٹ خاتون آرٹسٹوں نے ڈیزائن کئے ہیں۔ 

  سٹیٹ بینک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 10 روپے ، 500 روپے ، 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے 2 ڈیزائن شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں  جن میں سے ایک ایک کو مزید غوع کے بعد پرنٹنگ کے لئے منتخب کیا جائے گا۔  نئے ڈیزائن کئے گئے کرنسی نوٹوں پر قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر نمایاں ہیں، نئے کرنسی نوٹوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق پرنٹ کر کے دسمبر تک جاری کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کے لئے ڈیزائن پبلک سے مانگے گئے تھے۔ آرٹسٹوں نے جو درجنوں دیزائن بھیجے ان میں سے آرٹسٹ  خواتین کے بنائے ہوئے ڈیزائن سب سے بہتر پانے گئے.

مقابلے کے نتائج کے مطابق پہلے نمبر پر آنے والے 5 بینک نوٹ خواتین نے ڈیزائن کیے ہیں جبکہ کامیاب قرار پائے 10 بینک نوٹوں کے  میں سے 6  ڈیزائن آرٹسٹ خواتین نے تخلیق کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے آرٹ مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والے 10، 100، 500، 1000 اور 5000 کے بینک نوٹ خواتین نے جبکہ 20 اور 50 کے نوٹ کسی  مرد  آرٹسٹ نے ڈیزائن کئے۔ 

 
مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والا 500 روپے کا نوٹ بھی خاتون آرٹسٹ نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ 10 اور 5000 کے دوسرے نمبر  پر آنے والے ڈیزائن مرد آرٹسٹ کی تخلیق  ہیں۔

 آرٹ مقابلے میں کامیاب ہونے والے ڈیزائن پاکستان سے متعلق علامتوں سے مزین ہیں جنہیں ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد چنا۔ ان ڈیزائنوں میں پاکستان کے ثقافتی ورثے اور ترقی پسند سوچ کو  مرکزیت حاصل ہے۔ 

سٹیٹ بینک کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک منتخب ہونے والے کرنسی نوٹوص کے ڈیزائن اب  کرنسی نوٹ ڈیزائن کرنے کے غیر ملکی ماہرین کو بھیجے جائیں گے جو اسٹیٹ بینک کی نئی سیریز کو ڈیزائن کرنے میں مدد کریں گے۔ یہ ماہرین  سٹیٹ بینک کے بھیجے ہوئے ڈیزائنوں کو  رہنمائی کے لیے استعمال کریں گے تاہم وہ بینک نوٹ ڈیزائن کرنے میں آزاد ہوں گے۔

 21 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران گورنر سٹیٹ بینک نے کہا  تھا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن تبدیل کرلیں گے۔  اسکے بعد باقاعدہ منظوری سے یہ نوٹ جاری کیے جائیں گے۔ نئے کرنسی نوٹوں میں  پیچیدہ سیکیورٹی فیچر زیادہ  رکھے جا رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے  گورنر نے کہا کہ ہم پلاسٹک کرنسی کو ٹیسٹ کریں گے، اسےعوامی قبولیت حاصل ہوئی  تو جاری کریں گے۔

  

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مقابلے کے فاتحین کا  جو  اعلان کیا  اس کے مطابق 10 روپے کے بینک نوٹ کے ڈیزائن کا پہلا انعام ڈاکٹر شیری عابدی کو دیا گیا،  مرزا سفیان کو دوسری پوزیشن  حاصل ہوئی۔  دیگر فاتحین میں 20 روپے کے نوٹ کے لیے ہارون خان اور 100 روپے اور 5000 روپے کے نوٹوں کے لیے میمونا افضل شامل ہیں، جنہوں نے دونوں کیٹیگریز میں پہلا انعام حاصل کیا۔

   10 روپے 20 اور 100 اور 500 اور 5 ہزار کے نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر آویزاں ہے ،ایک ہزار کے نوٹ پر لیاقت علی خان اور  ان کے مکے کا نشان ہے۔ اسی نوٹ کی پچھلی طرف ہاتھوں کی زنجیر موجود ہے ۔  ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے باریک بینی کے ساتھ جائزے کے نتیجے میں درج ذیل ڈیزائنوں کو منتخب کیا ۔ دس روپے مالیت کے نوٹ کے آرٹسٹ ، ڈیزائنرر ڈاکٹر شیری عابدی نے جیتا ،دس روپے مالیت کے نوٹ کا دوسرا انعام  آرٹسٹ ، ڈیزائنرر مرزا سفیان  نے جیتا۔  20روپے مالیت کے نوٹ کا  انعام  آرٹسٹ ، ڈیزائنرر مرزا ہارون  نے جیتا۔  100 روپے اور 5000 روپے  مالیت کے نوٹ کا  انعام  آرٹسٹ ، ڈیزائنرر میمونہ افضل نے جیتا۔  500روپے مالیت کے نوٹ کا پہلا   انعام  آرٹسٹ ، ڈیزائنرر ہادیہ حسن نے جیت لیا۔ 1000روپے مالیت کے نوٹ کا  انعام  آرٹسٹ ، ڈیزائنرر نورین اسلم نے جیتا۔  5000روپے مالیت کے نوٹ کا انعام  آرٹسٹ ، ڈیزائنر  کریم محمد نے جیتا۔