ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، بالائی حصوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

6 Sep, 2024 | 06:30 PM

روزینہ علی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، جبکہ اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑچلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، کرک اور ہنگو میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی اضلاع (مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد،مانسہرہ، مردان،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ اور پشاور ) میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، نارووال ، سیالکوٹ، گو جرانوالہ، گجرات اورحا فظ آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کاامکان ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

مزیدخبریں