ویب ڈیسک : وزیر اعظم کے وفاقی مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثناءاللہ کی شہید کیپٹن نوابزادہ جاذب رحمان کے گھر آمد ، رانا ثناءاللہ نے شہید کیپٹن جاذب کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔
رانا ثنااللہ نے اس موقع پرشہید کیپٹن نوبزادہ جاذب رحمان اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ میں پاک فوج کے ایک شہید بہادر سپوت کے اہل خانہ سے مل رہا ہوں۔ شہیدوں کا لہو شامل ہے تزئین گلشن میں۔ ان شہداء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ہم ان شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے۔ ان کے بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر عزم ہے۔