ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

 پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
 ڈیوس روڈ مسلم لیگ ہاؤس میں یوم دفاع 6 ستمبر کے حوالے سے تقریب میں ق لیگ لاہور کے صدر میاں وحید، جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان، عرفان چودھری، ماہا آصف، ملک عرفان، ڈاکٹر راجہ شہزاد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں یوم دفاع کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ق لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ اپنے ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
 

Ansa Awais

Content Writer