ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث  شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

   انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے محمد حارث نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبر سنائی، انہوں نے اپنے نکاح کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ نکاح کی تقریب سے چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

نکاح کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور ساتھی کرکٹر عباس آفریدی نے شرکت کی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کی تقریب کی مناسبت سے محمد حارث نے سفید کرتا پاجامہ اور کوٹ زیب تن کیا ہے۔