سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں مقدمہ کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھکمی دی, "باہرنکل کرتمہیں اورچیئرمین نیب کونہیں چھوڑوں گا۔"
سرکاری اہلکار کو دھمکی دینے کا واقعہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت کے دوران ہوا۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے بانی نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دے دی۔ وہ چل کر نیب کے تفتیشی افسرکے پاس گئےاور ان کی جانب انگلی اٹھا کربولے، "تمہارےبنائے ہوئے کیسز کے سبب میری بیوی جیل میں ہے، باہرنکل کرتمہیں اورچیئرمین نیب کونہیں چھوڑوں گا۔" عمران خان نے بعد میں کہا۔ "رہا ہوتے ہی تم دونوں کومیں عدالت لےجاؤں گا۔"
عمران خان نیب کے تفتیشی افسر کو اس سے پہلے بھی دھمکیاں دیتے آ رہے ہیں۔ نیب کے تفتیشی افسر اس سے پہلے چار مرتبہ بانی پی آئی کی دھمکیوں کے متعلق میڈیا کوبتا چکے ہیں۔