لاہور؛ 8 ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 13 افراد قتل

6 Sep, 2024 | 05:08 PM

اسرار خان : لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں اور ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران شہر بھر میں 97 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، جبکہ 8 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 13 افراد جاں بحق ہوئے ۔ 

 پولیس ریکارڈ کے مطابق 97 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 26 ڈاکو ہلاک، 89 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔ اس کے علاوہ ڈکیتی مزاحمت پر سب سے زیادہ 6 شہری صدر ڈویژن میں قتل ہوئے ۔ 

پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ سٹی ڈویژن میں 3، سول لائنز ڈویژن میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔ جبکہ ماڈل ٹاؤن، کینٹ اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ایک، ایک شہری ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بنا ۔ 

مزیدخبریں