قیصر کھوکھر: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں14ارب49کروڑروپےکےفنڈزمنظور
فنڈزکی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے پچیسیوں اجلاس میں دی گئی۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کیلئے 9 ارب 70کروڑ ،سویا بین، تل اور کینولا کی برآمدات میں اضافہ کیلئے 89کروڑ ،وزیر اعلیٰ پنجاب گرین کریڈٹ منصوبہ کیلئے 1 ارب روپے ،محکمہ جنگلات میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن سیل کے قیام کیلئے 1 ارب 20کروڑ ،محکمہ جنگلی حیات کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے 1 ارب ،پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 70کروڑ 60لاکھ روپے کی منظوری دی گئی
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل ،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی ،14ارب49کروڑروپےکےفنڈزمنظور
6 Sep, 2024 | 04:43 PM