خطرہ پھیل گیا ،محکمہ صحت چھپانے میں مصروف 

6 Sep, 2024 | 04:15 PM

زاہد چوہدری: محکمہ صحت ڈینگی کے اعدادوشمار چھپانے میں مصروف ہے ۔  شہر کےبیشترہسپتالوں ،لیبارٹریز سےڈینگی کا ڈیٹا ہی نہیں لیا جارہا
سرکاری ہسپتال ڈینگی کیسزچھپانے میں محکمہ صحت کیساتھ شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا  ہے کہ بڑے ٹیچنگ ہسپتال ڈینگی کیسز ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ نہیں کر رہے ،لیبارٹریز سے بھی ڈینگی کیسز کا ڈیٹا حاصل ہی نہیں کیا جارہا ،بیشتر پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی ڈینگی کیسز کا ڈیٹا اکٹھا نہیں کیا جارہا ،ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد کم ہے ۔محکمہ صحت سب اچھا دکھانے کیلئے ڈیٹا ہی مرتب نہیں کر رہا 

مزیدخبریں