راؤ ڈلشاد : وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یومِ دفاع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ 6 ستمبر کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
مریم نواز نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہے اور دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہیں اور ہماری فوج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے، ایٹمی دھماکے کرنے والےمحمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہوں۔ عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔ مریم نواز شریف
انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے بے گناہ لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی کینٹ میں یادگار شہداء آمد
وزیراعلیٰ مریم نواز یوم دفاع کے موقع پر کینٹ میں یادگار شہداء پہنچ گئیں، مریم نواز نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی، شہداء کے بچوں سے اظہار شفقت کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یاد گار شہداء پر حاضری کے بعد خصوصی گفتگو بھی کی، کہا کہ اعزازکی بات ہےکہ آج مجھےشہداکی یادگارپرخراج عقیدت پیش کرنے کاموقع ملا، شہداء کی فیملیز سے ملاقات کرنے کا موقع ملا اور اس باوقار تقریب میں شامل ہونے کا موقع ملا ۔ ہمارے آفیسر اور جوان بہادری سے سرحدوں پر لڑتے ہیں ، شہداء کے خاندانوں، بچوں اور بیویوں کو سلام پیش کرتی ہوں ۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پرسلامی پیش کی۔