ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیفی اور بالاج گروپ کو گھروں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

طیفی اور بالاج گروپ کو گھروں تک محدود رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری/عرفان ملک: طیفی بٹ کےبہنوئی جاویدبٹ کےقتل کاواقعہ،مقتول کےگھرسےکینال روڈتک گاڑی کیساتھ آنےوالی 60 مشتبہ موٹرسائیکلیں شارٹ لسٹ کرلیں، جبکہ طیفی اور بالاج گروپ کو گھروں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہمابلاک سےگاڑی کےپیچھےاورساتھ مسلسل آنےوالی 5موٹرسائیکلیں مشکوک قرار دی گئیں،5مشتبہ موٹرسائیکلوں میں کچھ125سی سی ،کچھ 70 سی سی ہیں، مشتبہ موٹرسائیکلیں چلانے والے تمام افراد نے ہیلمٹ پہن رکھے ہیں۔
مشتبہ موٹرسائیکلوں کی تصاویر ،ویڈیوزتمام تفتیشی ٹیموں کےحوالےکردی گئیں، موٹرسائیکلوں کاریکارڈایکسائزسےحاصل کیاجارہاہے۔

دوسری جانب طیفی اور بالاج گروپ کو گھروں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے حکمت عملی تیار کرلی، طیفی بٹ اور بالاج گروپ کو گھروں میں نظر بندی کرنے کی تجویز پیش کردی ۔

 پولیس حکام کا کہناتھا کہ دونوں گروپس کو گھروں میں نظر بند کرنے کی درخواست ڈی سی لاہور کو کی جائے گی ،دونوں گروپوں کی گینگ وار کے دوران راہ گیروں اور معصوم شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔