عیدمیلادالنبیﷺ؛ 17 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

6 Sep, 2024 | 03:27 PM

عثمان خان: عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر 17 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے منظوری دے  دی ۔

 ربیع الاول کے  مہینے کی 12 تاریخ کو دنیا بھر میں عیدمیلاد النبی ﷺ منایا جاتا ہے،اسی سلسلہ میں چھٹی  بھی کی جاتی ہے،وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی 12 ربیع الاول یعنی  17 ستمبر کی چھٹی کی منظوری دے دی ہے۔ 

 12 ربیع الاول کو چھٹی کیلئے وزیر اعظم نے سمری پر دستخط کر دیے ہیں،17 ستمبر عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہو گی ،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں