ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم دفاع، لاہور کینٹ میں 16 پنجاب رجمنٹ کی غازیان ڈوگرئی کی یادگار پر سلامی

 یوم دفاع، لاہور کینٹ میں 16 پنجاب رجمنٹ کی غازیان ڈوگرئی کی یادگار پر سلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: یوم دفاع پرلاہور میں مختلف وفود کی یادگار شہدا پر حاضری لاہور کینٹ میں واقع شہدا قبرستان کے اندر غازیان ڈوگرئی کی یادگار پر سلامی کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا, یہ یادگار 16 پنجاب رجمنٹ کے ان 106 شہدا کی نشانی ہے کہ جنہوں نے 1965 کی جنگ کے دوران اپنی جانیں نچھاور کر کے دھرتی ماں کی حرمت کا تحفظ کر دکھایا.
 تقریب میں تاجر اور صحافی برادری کی جانب سے بھی غازیان ڈوگرئی کی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سینئر صحافیوں کی تنظیم 'پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن' ، وائس آف پاکستان' بزنس کمیونٹی کی تنظیم ففتھ پلر اور اورسیز پاکستانیوں کے وفد نے شہدا کے قبرستان میں حاضری دی.

پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن وفد کی قیادت سینئر صحافی اور اینکر پرسن ذولفقار راحت نے کی کاروباری طبقہ کی تنظیم ففتھ پلر اکنامک موومنٹ' کی قیادت معروف بزنس مین عابد بٹ نے کی اور سیز کے وفد کی قیادت صدر آسٹریلیا پاکستان ایسوسی ایشن اقبال چودھری نے کی وفود کے ارکان نے ملکی سالمیت اور سلامتی کے لیے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں اور بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا.

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستانی قوم اور افواج کے لازوال رشتے اور سچے جذبے کو شکست نہیں دے سکتی اتحاد میں ہی بقا ہے، لہٰذا پوری قوم نے مل کر دفاع وطن کو یقینی بنانا ہے