ملازمین ہوجائیں ہوشیار! کارکردگی کو اب مانیٹر کیا جائے گا

6 Sep, 2024 | 02:47 PM

کلیم اختر : بورڈ آف ریونیو کا "کی پرفارمینس انڈیکیٹرز" کے تحت افسران کو تفویض کردہ ذمہ داریوں کا جائزہ نمبرز کے ساتھ لینے کا فیصلہ، نائب تحصیلدار سے ڈویژنل کمشنرز تک ریونیو سے متعلق ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں.

تفصیلات کےمطابق بورڈ آف ریونیو نے افسران کوتفویض ذمہ داریوں کا نمبرز کیساتھ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کے تحت افسران کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا جائے گا،نائب تحصیلدار ، تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز،کمشنرز کو بھی ریونیو سے متعلق ذمہ داریاں تفویض کی گئیں، افسران کو میوٹیشن، کورٹ کیسز،سرکاری واجبات کی وصولی کی ذمہ داریاں دی گئیں۔
افسران کو سرکاری اراضی کی لیز اور آکشن کی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں،کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کے ذریعے تمام ڈویژنل افسران کی کارکردگی کو مانیٹر کیاجائیگا۔
کی پرفارمنس انڈیکیٹرز سے سسٹم کو فعال، مؤثر ،افسران کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائیگا،بہترین کارکردگی والے افسران کو81سے 100فیصد سبز رنگ سے مانیٹر کیا جائے گا۔
درمیانی کارکردگی والے 61 سے 80 فیصدکو پیلے رنگ سے مانیٹر کیا جائے گا،60فیصد سے کم کارکردگی پر افسران کو لال رنگ سے مانیٹر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں