حسن علی : استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کا یوم دفاع پر اہلیان وطن کے نام پیغام، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔
استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان اور ایم پی اے و جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی کی جانب سے شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شعیب صدیقی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی جذبہ حب الوطنی کا بہترین اعتراف اور وقت کا اہم تقاضا ہے ،کیونکہ پاک فوج کی بدولت ہی ملک میں امن و امان کی موج رواں ہے، بلا شبہ ملکی دفاع نا قابل تسخیر ہے۔ شعیب صدیقی نے مزید کہا کہ آج بھی پاک فوج کے شاہینوں اور جانبازوں کی ہیبت دشمن کے دل و دماغ پر طاری ہے۔