ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسپکٹر شاہد اقبال جیسے بہادر افسران و اہلکار پنجاب پولیس کے اصل ہیروز ہیں، آئی جی پنجاب

انسپکٹر شاہد اقبال جیسے بہادر افسران و اہلکار پنجاب پولیس کے اصل ہیروز ہیں، آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے غازی انسپکٹر شاہد اقبال کی ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں جان کی بازی لگانے والے انسپکٹر شاہد اقبال کی حوصلہ افزائی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا کا انسپکٹر شاہد اقبال پنجاب پولیس کا کرائم فائٹر اور جانباز آفیسر ہے ، انسپکٹر شاہد اقبال نے اشتہاری مجرم الفت عباس کو کیفر کردار تک پہنچایا ۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق غازی انسپکٹر شاہد اقبال کو پاکستان آرمی کے تعاون سے مصنوعی ٹانگ لگائی جارہی ہے ۔ 

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ انسپکٹر شاہد اقبال کا بہترین علاج معالجہ اور جلد از جلد بحالی کیلئے تمام اقدامات جاری ہیں، انسپکٹر شاہد اقبال جیسے بہادر افسران و اہلکار پنجاب پولیس کے اصل ہیروز ہیں ۔ 

واضح رہے کہ سرگودھا میں تعینات کرائم فائٹر ایس ایچ او شاہد اقبال کو گذشتہ دنوں ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انسپکٹر شاہد اقبال کی بائیں ٹانگ شدید متاثر ہوئی اور ان کا علاج لاہور کے نجی ہسپتال میں جاری ہے۔