ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشیں،جلنے اور خراب ہونیوالے میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

مون سون بارشیں،جلنے اور خراب ہونیوالے میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا : مون سون سیزن کے دوران بارش کی وجہ سے جلنے اور خراب ہونیوالے میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، لیسکو کے بیالیس ہزار صارفین کے سنگل و تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بھاری بھرکم بلز بھجوا دیئے گئے۔
 لیسکو میں خراب ہونیوالے سنگل و تھری فیز میٹرز کی تعداد بیالیس ہزار تک جا پہنچی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لیسکو میں انتالیس ہزار پانچ سو سنگل جبکہ دو ہزار چار سو سے زائد تھری فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو قرار دے دیا گیا ہے، لیسکو نے میٹرز کی قلت کو بنیاد بنا کر صارفین کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی بحال کر دی ہے، تاہم ڈیفیکٹو کوڈ لگنے کی وجہ سے صارفین کو اوسط بھاری بھرکم بلز بھجوا دیئے گئے ہیں، لیسکو نے ایک سال کی اوسط جبکہ گزشتہ ماہ اگست میں استعمال شدہ یونٹس پر بل بھجوائے۔ لیکن رواں سال بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین نے استعمال کو انتہائی کم کیا،کم استعمال کرنے کے باوجود بھاری بھرکم اوسط بلز کی ادائیگی ناممکن ہونے لگی ہے، دوسری جانب بجلی کے کم استعمال کی وجہ سے لیسکو کا لائن لاسز کنٹرول کرنے میں مدد ملی۔

Ansa Awais

Content Writer