ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24گھنٹوں میں 15 کیسز رپورٹ

6 Sep, 2024 | 02:02 PM

زاہد چودھری : محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دئیے ۔ 

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے اندر ڈینگی کے 2نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔ 

 ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے ۔ 

مزیدخبریں