زاہد چودھری : محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دئیے ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے اندر ڈینگی کے 2نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے ۔