ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیڈ کینسل کرنے پر رکشہ ڈرائیورآپے سے باہر،خاتون کو تھپڑ جڑ دیا،ویڈیو وائرل

رائیڈ کینسل کرنے پر رکشہ ڈرائیورآپے سے باہر،خاتون کو تھپڑ جڑ دیا،ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں آن لائن ٹیکسی ،رکشہ اور موٹر سائیکل سروس رواج پارہی ہے،جہاں عوام کو سہولت ملی ہے تو اس کے سائیڈ ایفکٹس بھی سامنے آرہے ہیں،وقتاً فوقتاً ایسی خبریں آتی رہتی ہیں جو پریشانی کا باعث بھی بن رہی ہیں ۔

 بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتی نامی خاتون نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر دو ویڈیوز شیئر کیں جس میں رکشہ ڈرائیور خاتون سے بدسلوکی کررہا ہے اور ساتھ کہتا ہے کہ گیس کے پیسے کون دے گا، میرے رکشے کی گیس ضائع ہوئی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشہ ڈرائیور خاتون کو رائیڈ کینسل کروا کر دوسرے رکشے میں بیٹھنے پر باتیں سنا رہا ہے اور ساتھ نامناسب الفاظ کا استعمال کررہا ہے جس پر خاتون اسے پولیس اسٹیشن لے جانے کی دھمکی دیتی ہیں۔دھمکی سن کر ڈرائیور آپے سے باہر ہوجاتا ہے اور اصرار کرتا ہے کہ ابھی تھانے چلو۔

 خاتون کہتی ہیں کہ آپ لوگ بھی تو رائیڈ کینسل کردیتے ہیں، میں نے کردی تو کیا ہوا، آپ تمیز سے بات کریں، اتنے میں ڈرائیور خاتون کا فون لینے کی کوشش کرتے ہوئے اسے تھپڑ ماردیتا ہے،تاہم رپورٹس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 

  

Ansa Awais

Content Writer