ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا ٹائر جلا کر آئل بنانیوالے پلانٹس کو مسمار کرنے کا حکم

 لاہور ہائیکورٹ کا ٹائر جلا کر آئل بنانیوالے پلانٹس کو مسمار کرنے کا حکم
کیپشن: Lahore High Court, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک سےمتعلق بڑے احکامات دیتے ہوئے ٹائر جلا کر آئل بنانے والے پلانٹس کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا، ساتھ ہی پنجاب حکومت کو پرائیویٹ سکولوں کیلئے بسوں کی پالیسی بنانے کا بھی حکم دے دیا ۔ 

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ماحولیاتی کمیشن کےممبران عدالتی احکامات بارےعملدرآمد رپورٹ پیش کی۔  ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز ودیگر پیش ہوئے ۔ 

 لاہور ہائیکورٹ نے بسوں پر بچوں کو نہ لانے والے سکولوں کی رجسٹریشن کی تجدید نہ کرنے کا حکم دے دیا، کہنا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بچوں کیلئے بسوں کی پالیسی بنائی جائے ۔ ساتھ ہی دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ۔ جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی انڈسٹری کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کینال روڈ پرسڑک کی تعمیر و مرمت کے دوران مناسب انتظامات نہ کرنےپر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کینال روڈ پر زیر تعمیر سڑک پرآگاہی بورڈآویزاں کرنے کا حکم دیا۔ 

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سڑک کی مرمت کے دوران نا مناسبت انتظامات سےشہریوں کو مشکلات ہیں، انڈر پاسز کی خوبصورتی کیلئے کروڑوں خرچ ہونے کے باوجود خوبصورتی خستہ حال ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے انڈر پاسز کے اس معاملہ کی انکوائری کریں ۔