سٹی42 : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ مسلسل جاری، اوپن مارکیٹ میں گرانفروش بھی سرگرم،سبزیوں کے سرکاری دام اور بازار کی قیمتوں میں فرق برقرار ہے ۔
آلو درجہ اول سرکاری نرخ 85 روپے، بازار میں 110 روپے کلو، پیاز140 روپے،بازار میں170 روپے کلو، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 85 روپے فی کلو لیکن مارکیٹ میں150 روپے، ادرک585 روپے، بازار630 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ لہسن سرکاری نرخ 385 روپے، بازارمیں450 روپے، مٹر340 روپے کلو، مارکیٹ میں400روپے، شملہ مرچ 175 روپے، مارکیٹ میں 230 روپے، بینگن کے دام60 روپے،مارکیٹ میں90 تک فروخت ہورہے ہیں، سبز مرچ اول سرکاری نرخ100 کی بجائے 140 روپے کلو، لیموں600 کی بجائے 640 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں، سیب سرکاری نرخ190 روپے کلو، بازار میں 230 روپے، آم چونسہ 195، مارکیٹ میں230، پپیتا 190 روپے، بازار میں250 روپے کلو، آڑو250 روپے کی بجائے270 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔ کجھورکی قیمت460 روپے لیکن مارکیٹ میں500 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔