محکمہ صحت اور تعلیم کے شعبے کی سنی گئی

6 Sep, 2024 | 12:45 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے محکمہ صحت اور تعلیم کیلئے بجٹ جاری کردیا ،میو ہسپتال کو کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے بجٹ جاری کیاگیا ہے ۔

محکمہ خزانہ نے میو ہسپتال کو کینسر ادویات کیلئے 48 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ میو ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ نے پنجاب ایجوکیشن سیکٹر کو 36 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو آپریشنل اخراجات کیلئے 96 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔
 

مزیدخبریں