عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف کا 8 ستمبر جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، سابق صدر لاہور چوہدری اصغر گجر اور یاسر گیلانی کے گھروں اور ڈیرے پر پولیس کا چھاپہ۔
تفصیلات کےمطابق پولیس نے رات گئے چودھری اصغر گجر کے گھر اور ڈیرے پر چھاپہ مارا، پولیس نے ڈیرے اور گھر کو حصار میں لیے رکھا، تاہم چودھری اصغر گجر گھر پر موجود نہ تھے۔
دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، لیکن یاسر گیلانی بھی گھر پر موجود نہیں تھے،اس لیے ان کی گرفتاری بھی عمل میں نہ لائی جا سکی۔
پولیس کی جانب سے 8 ستمبر اسلام آباد جلسے کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔