لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دیدی

6 Sep, 2024 | 11:58 AM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دیدی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسرکی تعیناتی کالعدم قرار دے دی،عدالت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی، جسٹس عاصم حفیظ نے اشباء کامران کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا منیر افسر کی تقرری کو چیلنج کررکھا تھا۔

مزیدخبریں