پنجاب پولیس افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے: ڈاکٹر عثمان انور

6 Sep, 2024 | 11:31 AM

علی ساہی:یوم دفاع کے موقع پر  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا ملکی بقا اور سلامتی کیلئے پاک فوج کےلازوال جذبہ ایثار و قربانی کی کہیں مثال نہیں ملتی، پنجاب پولیس افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، پولیس اندرونی، بیرونی ،نظریاتی سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے،یوم دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا سے تجدید عہد کا دن ہے.

ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ پولیس فورس کے جوانوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ، دشمن ممالک ففتھ جنریشن وار کے ذریعے ہماری نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور ہیں، ہمیں ففتھ جنریشن وار میں اپنی سماجی اقدار کا دفاع، نئی نسل کی اخلاقی و دینی تربیت کرنا ہے۔

مزیدخبریں